مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے سرکاری عمارت میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست ورجینیا کے ساحلی شہر ورجینیا بیچ میں واقع عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کی عمارت میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
مقامی حکام نے واقعے میں 12 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ